Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب متاثرین کیلئے اس وقت سب ایک ہوجائیں، عدنان صدیقی کی اپیل

انہوں نے کہا کہ مل کر سیلاب زدہ متاثرین کی مدد کریں
شائع 29 اگست 2022 10:59pm

اداکار عدنان صدیقی نے بھی ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پیغام جاری کردیا ۔

عدنان صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرتمام پاکستانیوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے خصوصی طور پر تمام سیاستدانوں سے درخواست کی ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے اس وقت سب ایک ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سب پاکستانیوں کی بات کررہاہوں کہ سب اکٹھا ہوجائیں، سب اکٹھے ہوکر پاکستان کی بقاء کے بارے میں سوچیں، آپ ملک میں ہوں یا باہر، چاہے کھلاڑی ہوں یا فنکار، یا پھر آپ کا تعلق کسی بھی شعبے سے کیوں نہ ہو ، مل کر سیلاب زدہ متاثرین کی مدد کریں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم سب آج بہت مصِبت میں ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے عذاب ہے۔

انہوں نے تمام سیاست دانوں سے درخواست کی کہ آج ایک ہوں جائیں، انہوں نے پاکستان کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس کو بھی سپورٹ کرتے ہیں کریں لیکن آج پاکستان کو بچانا ہے۔

Adnan Siddiqui

Pakistan Flood