Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ناصر خان جان بھی میدان میں آگئے

انہوں نے اپنے لوگوں کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی
شائع 29 اگست 2022 10:53pm

معروف سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر ناصر خان جان کا علاقہ بھی خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے،ناصر خان جان نے متاثرین سیلاب کی امداد کیلیے کوششیں شروع کردی۔

ناصر خان جان نے آج ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے سالگرہ اور شادی کی مبارکباد دینے والی ویڈیوز کے چارجز 3 ہزار روپے کردیئے ہیں جس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے ۔

ناصر خان جان نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارے علاقے میں نہ بجلی، پانی اور گیس ہے نہ ہی انٹرنیٹ ہے، صبح سے اب نیٹ آیا ہے۔انہوں نے اپنے لوگوں کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے علاقے میں ضرورت مند لوگوں کی مدد شروع کی ہے جس میں آپ کا تعاون بھی درکار ہے۔

انہوں نے اپنا ایزی پیسہ اور بینک اکاؤنٹ نمبر صارفین سے شیئر کرتے ہوئے امدادی رقوم کی اپیل کی ہے۔

nasir khan jan