Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناسا چاند پر دوبارہ کچھ عجیب اور دلچسپ چیزیں بھیج رہا ہے، لیکن وجہ؟

اس بار صرف انسان ہی نہیں بلکہ سننے میں کچھ عجیب اور غیر معمولی مسافروں کی ایک رینج بھی خلا کے سفر پر بھیجی جائے گی۔
شائع 29 اگست 2022 10:26pm

امریکی خلائی ادارہ “ناسا” ایک بار پھر انسانیت کو چاند پر واپس بھیجنے کے مشن کی تیاری کر رہا ہے، اور اس بار صرف انسان ہی نہیں بلکہ سننے میں کچھ عجیب اور غیر معمولی مسافروں کی ایک رینج بھی خلا کے سفر پر بھیجی جائے گی۔

مذکورہ مشن 42 دن تک جاری رہے گا اور 13 لاکھ میل کا فاصلہ طے کرے گا، یہ چاند پر انسانوں کی موجودگی میں مدد کے لیے بنائے گئے مشنز کی ایک سیریز میں پہلا مشن ہوگا۔

“آرٹیمیس ون” کا کام خلا میں اورائن سسٹم کی جانچ کرنا ہے جس میں زمین کے ماحول میں اس کی دوبارہ داخلے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔

اورائن دراصل ناسا کا نیا اسپیس ائیرکرافٹ ہے۔

فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے پرواز کرنے والے تاریخی مشن میں جہاز پر تحقیقی مقاصد اور زمین کی علامتی اشیاء کا بھی موجود ہوں گی۔

یہ مشن ماضی میں ناسا کے دیگر مشنز کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ساتھ متعدد یادگاریں لے کر چاند سے بھی آگے تک سفر کرے گا۔

جن میں کچھ کھلونے، اشیاء اور اہم نوادرات شامل ہوں گے۔

ان چیزوں میں ایک دھاتی بولٹ شامل ہے جو “اپولو 11” مشن کا حصہ تھا۔ یہ خلائی شٹل کی آخری پرواز میں بھی موجود تھا اور اس کا مقصد “چاند پر انسانوں کے لیے بنائے گئے خلائی جہاز کی واپسی کی اہمیت” کو نشان زد کرنا ہے۔

یہ بولٹ نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم کی طرف سے دیا جا رہا ہے، بھیجے جانے والی فلائٹ کٹ میں “اپولو 8” کا یادگاری تمغہ بھی ہوگا۔

اگرچہ یہ اشیاء تاریخی اور علامتی قدر رکھتی ہیں، لیکن ان کے مقابلے میں دوسری اشیاء قدرے حیران کن ہیں۔

امریکا کے گرل اسکاؤٹس کے تعاون سے آرٹیمیس ون کے پاس اسکاؤٹس کے سائنس بیجز ہوں گے۔

بچوں کو سائنس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کی کوشش میں بورڈ پر چار لیگو کی مِنی شخصیات بھی ہوں گی۔

جہاز پر مشہور پروگرام والیس اور گرومیٹ سے یورپی خلائی ایجنسی (ESA) کا ایک مخصوص اور مشہور چہرہ “شان دی شیپ” بھی ہوگا۔

والیس اور گرومیٹ کو 180 ممالک میں نشر کیا گیا تھا اور اس کا یورپی خلائی ایجنسی کے ساتھ طویل عرصے سے تعلق ہے، شان اس سے پہلے بھی مشنز پر پرواز کر چکا ہے۔

خلاء میں متعدد مختلف درختوں کے بیج بھی بھیجے جا رہے ہیں جو مشن کی زمین پر واپسی کے بعد تعلیمی اداروں کو بھیجے جانے والے ہیں۔

دیگر عجیب و غریب چیزوں میں سانتا روزا، کیلیفورنیا میں موجود چارلس ایم شولز میوزیم اور ریسرچ سینٹر سے قلم کی نب شامل ہے۔

شولز مشہور کارٹون کردار “اسنوپی ڈاگ” کا ڈیزائنر ہے، جو کبھی چاند پر بیٹھ کر تیار کیا گیا تھا۔ نِب کو خلا پر تھیم والی کامک اسٹرپ میں لپیٹا جائے گا۔

یونانی دیوی آرٹیمس کی ایک مورتی، جس کے نام پر یہ مشن رکھا گیا ہے، بھی راکٹ پر ہوگی۔

بحیرہ مردار کے ساحل سے ایک کنکر اسرائیل کی خلائی ایجنسی کی طرف سے عطیہ کیا گیا ہے، جہاز پر متعدد جھنڈے اور پیچز بھی ہوں گے۔

NASA

Artemis I

Apollo 11

Moon Mission

Lego

Shaun The Sheep