نیویارک میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اداکارہ میرا کی پرفارمنس
پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے حوالے سے نیویارک شہر میں خصوصی طور پر پرفارم کیا۔
فلم اسٹار نے ٹائمز اسکوائر پر سینکڑوں افراد کے سامنے اپنی عمدہ پرفارمنس کے زریعے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے آگاہی دی ۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے مخلصانہ درخواست کی کہ وہ دل کھول کر عطیہ کریں اور ان بے شمار جانوں کو بچائیں جنہیں امداد کی اشد ضرورت ہے۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ آج میں نے نیویارک میں سیلاب زدگان کی امداد جمع کرنے کے لیے پرفارم کیا، میری دنیا بھر کے مسلمانوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ براہ کرم سب ایک ہوکر مشترکہ طور پر کام کریں اور سیلاب زدگان کے خاندانوں کے لیے اپنے دل اور گھر کھولیں، ایک ساتھ مل کر ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں ان لوگوں کو حقیر نہ سمجھیں جو مدد طلب کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے میں دنیا میں کہیں بھی سیلاب زدگان کے لیے پرفارم کرنے کو تیار ہوں ۔
نیویارک میں پاکستان کے 75 ویں گولڈن جوبلی جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ روز “بروکلین میلہ 2022” کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی. جشنِ آزادی میلے کی مہمان خصوصی قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی تھیں جبکہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت نیویارک سٹی کے بعض حکام نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed on this story.