Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی اور برطانوی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہارِ افسوس

برطانوی حکومت پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج رہی ہے
شائع 29 اگست 2022 08:30pm
جلد صورتحال دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔ فوٹو — فائل
جلد صورتحال دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔ فوٹو — فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں بورس جانسن نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی دیکھ کربہت افسوس ہے، سیلاب متاثرین اور امدادی کاموں میں مصروف لوگوں کے لئے فکر مند ہوں۔

بورس جانسن نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج رہی ہے جب کہ اس ضرورت کے وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اُمید کرتے ہیں جلد صورتحال دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں بارشوں و سیلاب کے باعث 1100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ لاکھوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔

ٹویٹر

Boris Johnson

Narendra Modi

floods

Pakistan Flood