Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیادہ نہیں تو صرف 100 روپے کی مدد کردیں، حنا الطاف

اداکارہ کی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مداحوں سے اپیل
شائع 29 اگست 2022 08:13pm

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار بھی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ایسے میں اداکارہ حنا الطاف بھی میدان میں آگئی ہیں ۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ غذا تیار کرنے والی چیزیں فراہم کرنے کے بجائے متثرین کے لیے تیار غذائیں دیں تو اچھا ہے، کیوں کہ سیلاب کی وجہ سے متاثرین غذاؤں کو تیار کرنے کے قابل بھی نہیں رہے۔

انہوں نے ویڈیو میں عوام سے اپیل کی وہ بڑھ چڑھ کر فلاحی تنظیموں کو عطیات جعم کروائیں، وہ یہ نہ سوچیں کہ ان کے پاس جمع کروانے کے لیے کچھ بھی نہیں، ان کی جانب سے دیا گیا محض 100 روپیہ بھی اس وقت بہت بڑا ہے۔

حنا الطاف نے ویڈیو میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ فلاحی تنظیموں کو عطیات جمع کرواتے وقت خواتین اور بچوں کے استعمال میں آنے والی اشیا بھی ضرور دیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں جارى ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کى تعداد 1061 ہوگئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے 29 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچاجبکہ 13 ہزار 323 گھر تباہ ہوئے، ملک بھر میں 157 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ 3457 کلو ميٹر سڑک کو بارشوں کے باعث نقصان پہنچا۔

Rain

Hina Altaf

entertainment

Pakistan Flood