Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اُشنا شاہ کا ویرات کوہلی کیلئے نفرت کا اظہار، وجہ کیا ہے؟

اُشنا شاہ نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کیلئے نا چاہتے ہوئے بھی نفرت کا اظہار کیا ہے۔
شائع 29 اگست 2022 04:52pm

گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تو پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی لب کشائی کیے بنا نہ رہ سکیں۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کیلئے نا چاہتے ہوئے بھی نفرت کا اظہار کیا۔

اُشنا نے لکھا، “ اے خوبصورت انسان کوہلی، ہمیں تم سے نفرت ہے۔“

اشنا کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں آکڑ انہوں نے ویرات کی تعریف کی ہے یا ان سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اشنا کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میچ کوہلی نے نہیں ہاردک پانڈیا نے جتوایا ہے۔

ایک صارف لکھتی ہیں کہ، یہ ایک کڑوا سچ ہے، ہم اس سے نفرت ہی کرتے ہیں۔“

حالانکہ کہ پاکستان کی ہار کے باوجود زبردست مقابلے پر عوام نے قومی ٹیم کو بھرپور طریقے سے سراہا ہے۔

virat kohli

Ushna Shah

Asia cup