Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

بھجی میں آپ کو پاکستان آنے کی دعوت دوبارہ دیتا ہوں، شاہد آفریدی
شائع 29 اگست 2022 03:12pm
آپ نے پاکستان میں جہاں بھی گھومنا پھرنا ہو، میں آپ کا میزبان ہوں گا, سابق آل راؤنڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آپ نے پاکستان میں جہاں بھی گھومنا پھرنا ہو، میں آپ کا میزبان ہوں گا, سابق آل راؤنڈر فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

گزشتہ روز دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے میچ سے قبل ایک نجی چینل پر مقابلے دوران شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ سے کہا کہ اگر وہ پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ ان کے میزبان ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘بھجی میں آپ کو پاکستان آنے کی دعوت دوبارہ دیتا ہوں، چاہے کرکٹ ہو یا نہیں آپ پاکستان آسکتے ہیں’۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا ’ آپ نے پاکستان میں جہاں بھی گھومنا پھرنا ہو، میں آپ کا میزبان ہوں گا’۔

Shahid Afridi

Asia cup

harbhajan singh

Asia Cup 2022

Pakistan vs India