Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آڈیو لیک کے بعد مفتاح اسماعیل شوکت ترین اور تیمور جھگڑاپرپھٹ پڑے

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے
اپ ڈیٹ 29 اگست 2022 03:40pm
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اسلام آباد میں پریہس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب تصویر پی ٹی وی
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اسلام آباد میں پریہس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب تصویر پی ٹی وی

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی رہنماؤں شوکت ترین، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کی مبینہ آڈیو کلپ میڈیا پر لیک ہونے کے پریس کانفرنس میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح نے کہا کہ کیا عمران خان پاکستان سے بڑے ہوگئے ہیں؟ اسد عمر اور تیمور جھگڑاکو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرم نہیں آئی؟ شوکت ترین اور تیمور جھگڑا سیاست سے مستعفی ہو جائیں۔ آڈیو کلپ میں صرف محسن لغاری نے ترین سے پوچھا کہ ، “سرکیا اس سے پاکستان کو نقصان تو نہیں ہو گا”۔

پی ٹی آئی رہنماؤں شوکت ترین، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کے 2 مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پرلیک ہوئے ہیں جس میں سابق وفاقی وزیرخزانہ پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے ساتھ معاہدے سے متعلق بات کررہے ہیں۔

مبینہ آڈیو کلپ میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری کو آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق معاملہ اٹھانے پرکہتے ہیں ، “ ہم ایسا سین کریں گے نا کہ یہ نہ نظر آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں“۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے متعلق شوکت ترین اورپی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک

آڈیو لیک ہونےکے بعد مفتاح اسماعیل نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں سب نے کہا کہ حکومت نہ لو، پاکستان کو بہت نقصان ہوچکا ہے، ۔میں نے شہبازشریف کے پاس جا کرکہا کہ ’ یہ ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے، ہمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف سازش کے شوکت ترین ماسٹرمائنڈ ہیں، ان لوگوں کو ملک کی کوئی پروا نہیں ہے، اسد عمر کو پریس کانفرنس میں جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عمران خان کے لیے ملک کو دباؤ پر لگایا جارہا ہے، تیمورسلیم جھگڑا سیاست چھوڑیں اور گھر جائیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کا نام بدل کر بنی گالا رکھ دیں، ملک کے خلاف ان کی سازشیں آج عوام کے سامنے آگئیں، محسن لغاری کو ریاست کی فکر تھی، انھوں نے ریاست کے نقصان پر سوال کیا۔ اگرملک نہیں ہوگا توپی ٹی آئی بھی نہیں ہوگی۔ یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ پن پرلے گئے تھے۔

مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف کے ساتھ وہی پروگرام اٹھایا، جوعمران خان اور شوکت ترین طے کرکے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس آج بھی زیرو رکھا ہے، آج مجھ پرتنقید کی جاتی ہے لیکن دوسرا طریقہ کیا تھا؟ کیاشہبازشریف اپنی وزارت عظمیٰ میں ملک دیوالیہ ہونے دیتے، انہوں نے پی ٹی آئی کو چارٹرآف اکانومی کی پیشکش کی تھی جسے مستردکردیا گیا۔ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو طنزکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقتدارمیں آ کر ایسا کیا کردیا، 10 سال میں کےپی میں سوائے جھوٹ بولنے کے کیا کیا؟صوبے میں ایک ایسا اسپتال ، اسکول دکھادیں جہاں اچھا علاج اوراچھی تعلیم فراہم کی جاتی ہو، یہ جھوٹ بولتے ہیں،میرے ملک کیخلاف سازش کی تمام حدیں پار کردی گئیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو خط مجھے لکھا گیا وہ آئی ایم ایف کے پاس پہلے سے تھا، سیاست اس لیے نہیں کی جاتی کہ ملک کونقصان پہنچاؤ۔ آج ان کے اصل چہرے ملک کے سامنے آگئے ، ہم نے انہیں 60ارب روپے دیے تھے جبکہ گزشتہ بجٹ میں 13 ارب بچے ہوئے تھےجوخرچ ہی نہیں کیے گئے، فاٹا میں 34 ہزار 500 ملازمین تھے لیکن بغیربتائے 54 ہزار مزید بھرتیاں کرلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹے پہلے خط لکھتے ہیں اور آئی ایم ایف نمائندے کو بھی بھیج دیتے ہیں۔ آپ بتا رہے ہیں کہ فلڈ ہے تو کیا ہمیں نہیں پتہ، طے ہوگیا کہ خط صرف ڈیل سبو تاژ کرنے کے لیے لکھا گیا اور مفتاح اسماعیل سے قبل آئی ایم ایف کو بھیج دیا۔

مفتاح نے وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کے لیے مزید کہا کہ پیسے زبانی جمع کرچ پرنہیں نوٹس پردی جاتے ہیں،ساری بات کھل کرسامنے آگئی کہ عمران خان پرمقدمات ہیں تو آپ یہ کہتے ہیں یہ نہیں ہوسکتا کیونکہ عمران خان پاکستان سے بڑا آدمی ہے۔

IMF

shaukat tareen

Miftah Ismail

taimur jhagra

MOHSIN LAGHARI