Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی ہے’

'دو ماہ سے وزیرِ خزانہ کے پی وقت مانگتے رہے، لیکن یہ طاقت کے نشے میں دھت تھے دو ماہ تک ملاقات کا وقت نہیں دیا'
شائع 29 اگست 2022 04:10pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
Asad Umar and Taimur Khan Jhagra important Press Conference on Shaukat Tareen Audio Leak | Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر اور تیمور سلیم جھگڑا پر آئی ایم ایف سے متعلق شوکت ترین اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے وزیرِ خزانہ اور صحت خیبر پختونخوا تیمور خان جھگڑا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی ہے، یہ کام پہلے بھی یہ کرتے رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیرِ خزانہ کے پی تیمورسلیم جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا جس میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ خط میں لکھا ہے کچھ اقدامات ہیں جو وفاق کو لینے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے وزیرِ خزانہ کے پی وقت مانگتے رہے، لیکن یہ طاقت کے نشے میں دھت تھے دو ماہ تک ملاقات کا وقت نہیں دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں، ان کی تقریریں دیکھ لیں، انہوں کہا تھا کہ یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں۔

تیمور خان جھگڑا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فاٹا کےعوام کو 70 سال سے نظرانداز کیا گیا، تو اسد قیصرنے پلان بنایا کہ ہر سال قبائلی اضلاع کا بجٹ بڑھاتے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فاٹا کیلئے حفیظ شیخ اور شوکت ترین کو خط لکھے تھے، فاٹا کےعوام کو قومی دھارے میں لانےکیلئے پیسےخرچ کرنے تھے، ہم نے قبائلی اضلاع کا بجٹ بڑھایا تھا۔

وزیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ کافی دفعہ مفتاح اسماعیل کو میسجز کیے، ایک ملاقات میں مفتاح نے یقین دہانی کرائی کہ بجٹ تقریر میں یہ کردوں گا، پانچ جولائی کو مفتاح اسماعیل سے میٹنگ کی اور تین سطری خط دیا، ہم نے کہا اگر آپ سرپلس مانگ رہے ہیں تو ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ اپنے سیکریٹری فنانس سے کہا کہ دستخط کریں اورجلد ان تک پہنچائیں، چھ جولائی کو انہیں خط پہنچایا گیا۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نےکبھی فاٹا اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کی بات نہیں کی، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صرف وفاق نے فاٹا پر پیسے لگائے، ہم فاٹا پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاٹا کےلوگوں کے حالات جاکر دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پرلوگوں کے حق کیلئے آواز اٹھانے پر سوالیہ نشان لگانا ہے تو لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان قبائلی اضلاع کا بجٹ 40 ارب سے 130 ارب پر لائے، ہم نے کورونا میں قرضوں کو ری اسٹرکچر کیا تھا، جب یہ حکومت آئی ہمیں وفاق سے ایک روپیہ نہیں ملا۔

asad umar

shaukat tareen

audio leak

taimur jhagra