آئی ایم ایف سے متعلق شوکت ترین اورپی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک
پی ٹی آئی رہنماؤں شوکت ترین، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کا ایک مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پرلیک ہوگیا جس میں سابق وفاقی وزیرخزانہ پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے ساتھ معاہدے سے متعلق بات کررہے ہیں۔
مبینہ آڈیو کلپ میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری کو آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق معاملہ اٹھانے پرکہتے ہیں ، “ ہم ایسا سین کریں گے نا کہ یہ نہ نظر آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں“۔
مبینہ آڈیو ٹیپ خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرپلس چھوڑنا ناممکن ہوگا۔ اتحادی حکومت نے اس خط کے ردعمل میں پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف ڈیل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اس سے قبل ایسے خطوط کا اشارہ دے چکے ہیں جبکہ شوکت ترین نے اتوار کے روزاپنی ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل کو خبردارکیا تھا کہ اگرخیبرپختونخوا کے مسائل حل نہ ہوئے تو پنجاب حکومت کی جانب سےبھی اسی طرح کا خط لکھا جائے گا۔
Miftah, you have a habit of putting your foot in the mouth. Do you really want punjab to send you a letter one day before the IMF meeting!
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) August 28, 2022
Grow up and try to resolve issues with KPK and request IMF for relief for floods like PMIK did for Covid. https://t.co/uMGhJn41ro
بہت سادہ ہے IMF کو ہاتھ کاٹ کر نہیں دے سکتے آپ کی کرکٹ ترین حکومت پر اعتبار کسی کو بھی نہیں لہذاٰ IMF پروگرام کی تمام شرائط قوم کے سامنے رکھیں قرضے لیکر آپ نے بھاگ جانا ہے بھگتنا قوم نے ہے لہذاFull Disclosure of IMF پروگرام ہونا چاہئے https://t.co/gaYscNLpRd
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 28, 2022
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ محسن لغاری اور تیمورسلیم جھگڑا سے ٹیلی فونک گفتگو میں ہدایات دے رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو خط میں کیا لکھنا ہے۔
وزیرخزانہ پنجاب کو کال میں کیا ہدایات دی گئیں؟
کال کےآغازمیں شوکت ترین وزیرخزانہ پنجاب سے کہتے ہیں کہ، “ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے دستخط کر کے دی ہے، آپ نے ابھی کہہ دینا ہے کہ جناب والا جو ہم نے کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے تھی، اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسے خرچ کرنے پڑیں گے تو ہم اپنا معاہدہ پورا نہیں کرپائیں گے۔ یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا“۔
جواب میں محسن لغاری کہتے ہیں، “جی بالکل”۔
شوکت ترین نے جواب میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ، “ ہم چاہتے ہیں ان سب پردباؤ پڑے، یہ ہمیں اندرکروا رہے ہیں، ہمارے خلاف دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں، یہ بالکل اسپاٹ فری جارہے ہیں ، وہ نہیں ہونے دینا ہے نا ہم نے“ ۔
اب اس کال کو سُنیں اور فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ کون کھڑا ہے ؟ pic.twitter.com/uHQzqafrtT
— Asma Shirazi (@asmashirazi) August 29, 2022
سابق وزیرخزانہ نے فنانس منسٹرخیبرپختونخوا کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تیموربھی ایک گھنٹے میں (خط ) کرکے بھیج رہا ہے مجھے، آپ بھی ذرا کہیں مجھےبھیج دیں، پھر ہم یہ کرکے فائنلی اس کو وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے ،اورپھرظاہرہے ہم اس کو ریلیزبھی کردیں گے(آئی ایم ایف نمائندوں کو بھیج دیں گے)۔
اسی دوران محسن لغاری کی جانب سے سوال کیا جاتا ہے کہ اس سے اسٹیٹ کو تو نقصان نہیں ہوگا ؟ جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ جس طرح یہ آپ کے چیئرمین (عمران خان )اور دیگرکو ٹریٹ کررہے ہیں، اس سے ریاست کونقصان نہیں ہورہا ؟ دیکھو یہ تو ضرورہوگا۔ “
شوکت ترین نے مزید کہا کہ ، “ آئی ایم ایف کہے گا یہ پیسے کدھر پورے کریں گے، تو یہ اور منی بجٹ لے کرآجائیں گے جو بھی آئیں گے،لیکن ہم نے اسوقت ان کو یہ کہنا ہے، یہ ہمیں مس ٹریٹ کررہے ہیں تویہ نہیں ہوسکتا۔ خط آئی ایم ایف کو ریلیزکرنا ہے یا نہیں کرنا وہ ہم چیئرمین سے خود پوچھ لیں گے، آپ بھی ہوں گے ہم بات کرلیں گے کہ یہ ہمیں صرف وفاقی حکومت کو بھیجنا ہے یا ہمیں یہ آئی ایم ایف کے سامنے بھی رکھنا ہے“۔
اس پر محسن لغاری کہتے ہیں کہ ، “ سوشل میڈیا سے زیادہ پاور فل ٹول ہی کوئی نہیں“۔
جواب میں شوکت ترین نے کہا، “ہاں تو ہمیں ریلیزکرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی، وہ خود ہی سوشل میڈیا کردے گا، وہ تیمورکہہ رہا تھا میں اس کے نمبرٹوکو اچھی طرح جانتا ہوں تو میں اس کو ویسے ہی لیک کردوں گا”۔
شوکت ترین نے 2 منٹ 35 سیکنڈز کی اس آڈیوکال کے جواب میں مزید کہا کہ ، “ہم ایسا سین کریں گے نا کہ یہ نہ نظر آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اینڈ آف دی ڈے ہم فیکٹس تو رکھ لیں نہ کہ آپ دے نہیں سکیں گے تو آپ کی جو کمٹمنٹ ہے اس کا مطلب ہے زیرو”۔
محسن لغاری جواب میں تائید کرتے ہوئے کہتے ہیں ، “ٹھیک ہے”۔
وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کو کیا ہدایات جاری کی گئیں؟
لیک ہونے والی دوسری کال شوکت ترین نے وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کو کی۔
شوکت ترین سلام کے جواب میں تیمورجھگڑا سے پوچھتے ہیں ، جی سروہ آپ نے خط بنالیا؟ جس پرانہیں جواب ملتا ہے، “ ابھی میں بناتا ہوں، میں راستے میں ہو ابھی بنا کے بھیجتا ہوں “۔
محنسن لغاری کی طرح شوکت ترین وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کو بھی ویسی ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ، “ آپ نے لکھنا ہے سیلاب نے پورے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور ہمیں بحالی کے کاموں کے لیے بہت پیسہ چاہیے“۔
تیمورجھگڑا کہتے ہیں کہ ، “ ویسے پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری نے چھوڑنے ہیں یا نہیں“، شوکت ترین نے کہا “ آپ نے نہیں چھوڑنے تو اس سے بھی نہیں چھڑوائیں گے نا، لیک ہم نے کرنا یہ ہے نا کہ آج یہ خط لکھ کے جو آئی ایم ایف والی ایشٹرس ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تا کہ پتہ تو چلے نا ۔۔۔(یہاں شوکت ترین حکومت کیخلاف نامناسب الفاظ استعمال کررہے ہیں)۔
— Asma Shirazi (@asmashirazi) August 29, 2022
تیمور جھگڑا مزید کہتے ہیں کہ میں آئی ایم ایف کی نمبر 2 سے واقف ہوں ، اور اس سے ساری معلومات لیتا رہتا ہوں۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرسے زائد قرض کی منظوری کا امکان ہے پاکستان کی جانب سے ین الاقوامی مالیاتی ادارے کو یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھانے اور جنوری 2023 تک یہ لیوی 50 روپے فی لیٹربڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کے لیٹر آف انٹینٹ پر معاہدہ بھی طے ہوا ہے، شفافیت اور احتساب کے لیے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کیا جائے گا،بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثہ جات کو بھی پبلک کیا جائے گا، خفیہ مالی اثاثہ جات رکھنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
Comments are closed on this story.