‘پی ٹی آئی والو!اگلی بارتصویر میں الخدمت کے ورکرز بھی تبدیل کرنا’
سیلاب متاثرین کی مدد ہردرد مند دل رکھنے والے کی خواہش ہے اوراس کارِخیرمیں تقریباً سبھی حسب استطاعت اپناحصہ ڈال رہے ہیں لیکن پھربھی ایسا ممکن نہیں کی کسی کے کام کا کریڈٹ کوئی اور لے سکے۔
سوشل میڈیا پروائرل ایک تصویرنے صارفین کو حیرانی وپریشانی کی کیفیات سے دوچارکررکھا ہے، کیونکہ امدادی سامان کے ٹرک کی یہ تصویرتو ایک ہی ہے لیکن اسے بھیجے جانے کا اعزاز بیک وقت 2 جماعتوں کے حصے میں آرہا ہے۔
انقلاب_فوٹو شاپیہ!!! pic.twitter.com/4vAeRy5a8k
— sajjad a. mansoori (@sajjadanwar9999) August 28, 2022
اصل تصویرجماعت اسلامی کراچی کے ہیڈ آفس ادارہ نورالحق کی ہےجس میں امدادی سامان کے ٹرک کے ساتھ ادارے کے 2 ذمہ داران سرفرازصاحب اورراشد قریشی موجود ہیں ۔ ٹرک پرلگے بینر پر ‘الخدمت’ کے لوگو کے ساتھ “ امدادی سامان برائے متاثرین سیلاب بلوچستان 2022“ درج ہے۔
فوٹوشاپڈ تصویرمیں ان حضرات کوتوموجود رہنے دیا گیا لیکن بینرمیں تبدیلی کرتے ہوئے امداد کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سید ضیاء علمدارحسین کو دے دیا گیا۔
بینرپریہ “ اُمید “ بھی واضح ہے کہ امدادی سامان کا ٹرک بھیجنے والے یہ فرد واحد فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 سے انشاء اللہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہوں گے۔
اس حلقے کے موجودہ ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوہدری شہباز بابرہیں۔
ذوالفقاراحمد نامی صارف نے یہ تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا، “ اب یہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا کام ہے یا اس میں غیرملکی ایجنسیاں ملوث ہیں؟“۔
Now is this PTI social media or some foreign agencies involved in this act?
— Zulfiqar Ahmed 🤔 (@ZulfiqarAhmed69) August 28, 2022
AlKhidmat truck editing.
Whoever did this, next time, please replace AlKhidmat workers with your own workers. pic.twitter.com/IBn6yUC9HI
صارف نے ایڈیٹنگ کرنے والوں سے درخواست کی کہ یہ جس نے بھی کیا ہے، برائے مہربانی اگلی بارالخدمت کے رضاکاروں کواپنے ورکرزسے تبدیل ضرور کرلیجئے گا۔
صارفین نے موجودہ ملکی حالات دیکھتے ہوئے بھی عملی سرگرمیوں کے بجائے ’فوٹو شاپڈ کارکردگی“ پر تنقیدی تبصرے کیے۔
Is per to imdadi saman ka truck lootny ki FIR honi chahiye.
— Sainji (@Sainji73) August 28, 2022
Kuch sharm hoti he kuch haya hoti he
— Maj. Neddy (@major240) August 28, 2022
😂😂😂this is nothing. Read PTI conspiracy theories. Zardari and America brought these floods through cloud seeding to delay election🤣🤣 pic.twitter.com/YTFeXuhFxd
— Harvest goddess (@Harvestgoddess7) August 28, 2022
Inhen tu editor bhi sahi ni mla. 😏
— Zeid Hameed (@ZH_Zaidi) August 28, 2022
Wese Rana shb y Zia Alamdar apny Fsd ka hi hai. Ticket keliye bawala hoa hai aj kl.
کئی صارفین نے اس دعوے کے مصدقہ ہونے پرسوالات اٹھاتے ہوئے سید ضیاء علمدارحسین کی حمایت میں بھی آواز بلند کی۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل دیکھنے کے بعد سید ضیاء علمدارحسین نے بھی ویڈیو بیان میں موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے سابق صدربھی ہیں اور ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔
اس تصویرکی توجیہہ پیش کرتے ہوئے ضیاء علمدار نے بتایا کہ ، “ میرے پاس کچھ لوگ آئے اور کہا کہ ہم سیلاب زدگان کے لیے آپ کے پلیٹ فارم پرکچھ کرنا چاہتے ہیں اور آپ کی بھی تصویریں لگادیں گے، میں نے انہیں پیمنٹ کردی ، انہوں نے مجھے تصاویربھیج دیں اور میں نے وہ تصویریں فیس بک پرلگادیں “۔
I'm willing to give him the benefit of doubt, particularly due to the sheer number of 2 number charities and account numbers floating, mooching off the sentiments of public. If anything it's a wake up call to audit who you are giving funds to. pic.twitter.com/VNrUc9BuYm
— Ali Farooqui (@amfarooqui) August 28, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں نے فوری طور پرمذکورہ جماعت سے رابطہ کیا ہے اورجو بھی حقیقت ہوئی اس سے جلد سب دوستوں کو آگاہ کروں گا۔
Comments are closed on this story.