Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کااجلاس آج بلالیا

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
شائع 29 اگست 2022 09:46am
اجلاس میں حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اجلاس میں حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا، اجلاس شام 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی شریک ہوگی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور ہوگا جبکہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

وزیرِاعظم آج سیلاب سے متاثرہ نوشہرہ اورچار سدہ کا دورہ کریں گے

دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف آج خیبر پختونخواکے سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم کومتعلقہ حکام کی جانب سے سیلاب سے ہونے و الے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جاے گی۔

شہباز شریف امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ۔

وزیرِاعظم کل ہی مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں مہمند ڈیم پروجیکٹ پرتفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔

اسلام آباد

KPK

Noshera

charsadda

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Flood