Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے’

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پاکستان بمقابلہ انڈیا ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی ہے۔
شائع 28 اگست 2022 11:32pm

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پاکستان بمقابلہ انڈیا ہائی وولٹیج ٹاکرے میں قومی ٹیم کی شکست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد حسین چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ایشیا کپ ٹی20 کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی میں کھیلا گیا، ایونٹ کے دوسرے ہی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے کے میچ میں ایک دوسرے پر چھپٹے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوا، جس میں دونوں ٹیمیں دباؤ کے ساتھ میدان میں اتریں۔

Asia Cup 2022

Pakistan vs India