Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں سیلاب و بارشیں: اموات کی تعداد 349 ہوگئی: پی ڈی ایم اے

بارشوں میں مختلف حادثات میں 1030 افراد زخمی بھی ہوئے۔
شائع 28 اگست 2022 07:28pm
سکھر: بارشوں و سیلاب متاثرین کے لیے لگائے گئے عارضی خیموں کے مناظر، تصویر اے ایف پی
سکھر: بارشوں و سیلاب متاثرین کے لیے لگائے گئے عارضی خیموں کے مناظر، تصویر اے ایف پی

سندھ میں مون سون بارشوں کے آغاز سے اب تک اموات کی تعداد 349 تک پہنچ گئیں۔

پروونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 136 مرد، 54 عورتیں اور 137 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں و سیلاب سے مختلف حادثات میں 1030 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 580 مرد، 252 خواتین اور198 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں 15 لاکھ 40 ہزار 288 ایکڑرقبے پرفصلیں تباہ ہوئیں، اب تک 14 ہزار927 مویشی بھی بارشوں کی نظرہوچکے ہیں۔

PDMA

monsoon rains

Sindh Province

Pakistan Flood