شہدادکوٹ: مختیار کار آفس پر عدالتی چھاپہ، امدادی سامان برآمد
شہدادکوٹ میں مختیار کار آفس پر عدالتی چھاپہ مارا گیا، جس میں سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد کرلیا گیا...
شہدادکوٹ میں مختیار کار آفس پر عدالتی چھاپہ مارا گیا، جس میں سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر زاہد حسین میتلو نے سیلاب متاثرین کی مسلسل دہائیوں پر کارروائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لئے آنے والے امدادی سامان کو مختیار کار آفیس سے برآمد کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینٹس اور دیگر سامان مختیار کار کے جوڈیشل لاکپ سے برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب قمبر شہدادکوٹ کے متاثرین بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور اور امداد کے منتظر ہیں۔
اس حوالے سے جج زاہد حسین میتلو کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
Sindh floods
Pakistan Flood
Flood Aid
مقبول ترین
Comments are closed on this story.