متحدہ عرب امارت سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان آج پہنچے گا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے 4بجے پہنچے گا۔
یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجا جارہا ہے ، امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ایئربیس پہنچے گا ۔
یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے،یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے۔
امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔
ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2جہاز کل کراچی پہنچیں گے
دوسری جانب ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2جہاز کل کراچی پہنچیں گے، جس میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ، امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی گزشتہ روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جس میں ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔
دوسری جانب ترکیہ سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed on this story.