Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق
شائع 28 اگست 2022 12:16am
9 لاکھ 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو — فائل
9 لاکھ 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو — فائل

نیشنل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق جب کہ 71 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔

آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں۔

24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں 209 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں 2 لاکھ 67 ہزار 719 گھروں کو نقصان پہنچا، 2 لاکھ 7 ہزار گھروں کو جزوی اور 60 ہزار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، مون سون کے دوران 9 لاکھ 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

floods

PDMA

NDMA

Pakistan Flood