Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ماڈل بغیر میک اپ مقابلہ حسن کے فائنل میں پہنچ گئی

تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ماڈل نے بغیر میک اپ کیے مقابلہ حسن کا سیمی فائنل جیتا ہے
شائع 27 اگست 2022 09:59pm

مس انگلینڈ مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماڈل بغیر میک اپ کیے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق20 سالہ میلیسا راؤف مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اور اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کیلئے مقابلہ کریں گی۔

جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تو اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی میک کرنا شروع کر دیا تھا تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کے وقت اس روایت سے بچنے کی کوشش کریں گی۔

میلیسا راؤف کو حال ہی میں انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی جلد کے ساتھ ہی خوبصورت ہیں اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں بغیر میک اپ کے بغیر ہی حصہ لیں گی۔

میلیسا راؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اور اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں’مس انگلینڈ ’کے تاج کو اپنے نام کرنے کیلئے پُرامید ہیں ۔

Makeup