Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احد رضا میر کی نیٹ فلکس سیریز کا دوسرا سیزن منسوخ

نیٹ فلکس کی سیریز'ریزیڈنٹ ایول' گزشتہ ماہ ریلیز کی گئی تھی
شائع 27 اگست 2022 09:37pm

گزشتہ ماہ جولائی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ‘ریزیڈنٹ ایول’ کے اگلے سیزن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سریز میں احد رضا میر نے اس میں ‘ارجن’ نامی کردار نبھایا ہے۔

حال ہی میں نیٹ فلکس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایلا بالنسکا اورپاؤلانوز کی بھرپور اداکاری کے باوجود بھی سیریز کو صرف ایک سیزن کے بعد منسوخ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سیریز کا پریمئر تقریباً 2 ماہ قبل ہوا تھا اور اس سیریز نے نیٹ فلکس پر مقبولیت بھی کافی حاصل کی، تاہم ناظرین کی عدم دلچسپی کے بعد اس کے دوسرے سیزن کا اراداہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

سیریز کی کہانی ایک خطرناک وائرس کے پھیلنے کے بعد ہونے والی تباہی کے گرد گھوتی ہے۔ اس میں ایک خاتون وائرس سے متاثرہ مخلوق کے خلاف جنگ کرتی ہے۔

ویب سیریز کی کہانی دو الگ دور دور میں چل رہی ہے، ایک 2022 کا دورجو زومبی سے پہلے کا زمانہ ہے جبکہ دوسرا 2036 کا ہے جب آگے کا زمانہ دکھایا جائے گا۔

Ahad Raza Mir

Resident Evil