Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیلی کام کمپنیوں کا سیلاب زدہ علاقوں میں مفت “آن نیٹ کالز” فراہم کرنے کا اعلان

سیلاب زدہ علاقوں میں صفر بیلنس ہونے کے باجود صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
شائع 27 اگست 2022 08:38pm

پاکستانی ٹیلی کام موبائل آپریٹرز نے سیلاب زدہ علاقوں میں صفر بیلنس ہونے کے باجود اپنے تمام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں کال کنکشن پر کوئی کال سیٹ اپ چارجز لاگو نہیں ہوں گے اور جن صارفین کے پاس بیلنس نہیں ہے وہ آن نیٹ کالز کر سکیں گے۔

“پی ٹی اے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی چینلز کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، رابطے کو یقینی بنا رہا ہے اور جہاں ضروری ہو، اپ ڈیٹ فراہم کر رہا ہے۔”

تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو موصول ہونے والے عطیات کے حوالے سے اپ ڈیٹ کریں۔

PTA

Pakistan Flood

Jazz

Telenor

Ufone

Warid

Free Calls

On-Net Minutes