Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرتے بالوں اور گنج پن سے بچانے والی غذائیں

ان غذاوں کے استعمال سے بالوں کے گرنے میں مدد مل سکتی ہے
شائع 27 اگست 2022 08:04pm

گرتے بالوں اور گنج پن سے بچاؤ کیلئے پروٹین سے بھرپور غذا نئے بالوں کیلئے اہم ہے ۔

ماہرین کے مطابق ایسی غذاؤں کے استعمال سے سے آپ کے جسم کو اندرونی طور پر فائدہ ملے گا اور بالوں کی نشو و نما بہتر ہوگی۔

ماہرین کے مطابق سولمن مچھلی میں موجود پروٹین اور اومیگا تھری کی وجہ سے جلد کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور اس کا بالوں پر مثبت اثر ہوتا ہے۔

پروٹین کے استعمال سے جسم میں کیراٹین پیدا ہوتا ہے جو کہ نئے بالوں کو بننے میں مدد دیتا ہے، مچھلی میں سولمن سب سے مفید مچھلی ہے کہ اس کی وجہ سے بالوں کی نشو و نما ٹھیک رہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسرے نمبر پر شہد آتا ہے، قدرت نے شہد میں جہاں دیگر فوائد رکھے ہیں، وہیں اسے بالوں کی نشو و نما کیلئے فائدہ مند پایا گیا ہے۔

ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ اسے جلد پر لگانے سے بالوں کی نشو و نما تیز ہوتی ہے، ایک برتن میں 90 فیصد شہد اور 10 فیصد پانی ملائیں اور اس محلول کو ہر دوسرے دن 4 ہفتوں تک لگانے سے سر کی خشکی، خارش، بالوں کے گرنے سے نجات ملے گی۔

ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات میں بھی اومیگا تھری کے ساتھ اومیگا 6 پایا جاتا ہے جو کہ بالوں کی نشو و نما کا خاص خیال رکھتا ہے۔

پالک میں بھی آئرن کے ساتھ وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کو گرنے سے روکتی ہے کیونکہ بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ آئرن کی کمی ہے، اپنے کھانوں یا سلاد میں پالک ملائیں اور اپنے بال لمبے کرلیں۔

طبی ماہرین کی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کستورا مچھلی بھی سولمن مچھلی کی طرح بالوں کی نشو و نما کیلئے بہت مفید ہے، اس میں موجود زنک اور فولک ایسڈ کی وجہ سے بالوں کی نشو و نما میں مدد ملے گی اور بال گھنے بھی ہوں گے۔

علاوہ ازیں مختلف طرح کے تیل جیسے روزمیری، سرسوں، ناریل اور ٹی ٹری آئل سے بالوں کی افزائش میں مدد ملتی ہے، انہیں جلد پر لگانے سے بال گرنا کم ہوتے ہیں اور جلد میں تازگی پیدا ہونے سے نئے بال پیدا ہونے کے امکانات بڑھتے ہیں۔

health tips

Hairfall

Hair Treatment