Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواہش ہے ویرات کوہلی ایشیا کپ میں سنچری اسکور کریں: شاداب خان

شاہین آفریدی اور محمد وسیم کو ٹورنامنٹ کے دوران مس کریں گے لیکن دیگر گیند بازوں پر بھی ہمیں اعتماد ہے
شائع 27 اگست 2022 06:11pm
ویرات کوہلی ایونٹ میں سنچری بنائیں۔ فوٹو — فائل
ویرات کوہلی ایونٹ میں سنچری بنائیں۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان نے ایشیا کپ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو سنچری اسکور کرتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں شاداب خان نے انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولرز سے متعلق کہا کہ شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کو ٹورنامنٹ کے دوران مس کریں گے لیکن دیگر گیند بازوں پر بھی ہمیں اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش ہوگی جب کہ میری خواہش ہے ویرات کوہلی ایونٹ میں سنچری بنائیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں آج افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی جب کہ کل بروز اتوار پاکستان اور بھارت دبئی کے اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔

virat kohli

shadab khan

Asia Cup 2022

Pakistan vs India