Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونالی فوگاٹ کی میت کو بیٹی کے کاندھا دینے کی جذباتی ویڈیو وائرل

آنجہانی اداکارہ کی بیٹی کی عمر 15 برس ہے
شائع 27 اگست 2022 06:04pm

سونالی فوگاٹ کی میت کو ان کی 15 سالہ بیٹی یشودھرا کے کاندھا دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سونالی فوگاٹ کی آخری رسومات ادا کرتی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آنجہانی اداکارہ کی بیٹی یشودگرا اپنی ماں کی میت کو کاندھا دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشودھرا بلک بلک کر رو رہی ہیں جب کہ ان کے ساتھ کچھ مرد حضرات موجود ہیں جنہوں نے سونالی کی میت کو کاندھا دیا ہوا ہے۔

سونالی فوگاٹ کا مبینہ قتل، پرسنل اسسٹنٹ نے اعتراف جرم کرلیا

گزشتہ روز گوا پولیس نے جمعہ کو بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار کے قتل کیس کے سلسلے میں سونالی فوگاٹ کے ذاتی معاون سدھیر سنگوان کو سکھویندر سنگھ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم ویر سنگھ بشنوئی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سنگوان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونالی فوگاٹ کو 22 اگست کو گوا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔

بعدازں سونالی فوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زخم کے متعدد نشانات کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی صحیح وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ان کے بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے سونالی کے پرسنل اسسٹنٹ سدھیر ساگوان اور انکے دوست سکھویندر واسی کوگرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سونالی فوگاٹ کی شہرت ایک متنازع شخصیت کی تھی۔ انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی اور ریئلٹی شو بگ باس کا بھی حصہ رہیں۔

Viral Video

Sonali Phogat