Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

ترک وزیر خارجہ کو پاکستان میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے بے پناہ نقصانات سے آگاہ کیا
شائع 27 اگست 2022 05:40pm
سیلاب سے ہونے والے بے پناہ نقصانات سے آگاہ کیا۔ فوٹو — فائل
سیلاب سے ہونے والے بے پناہ نقصانات سے آگاہ کیا۔ فوٹو — فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ان کے ترک ہم منصب میولود چاؤش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دفتر خارجہ کے ٹیلیفونک گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے ترک وزیر خارجہ کو پاکستان میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے بے پناہ نقصانات سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے بحالی کے امور میں مدد کے لئے فوری طور پر رضا کار بھیجنے پر ترک وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا۔

بلاول بھٹو نے ترک وزیر خارجہ سے مالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ بحرانوں کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

foreign office

Turkey

floods

FM Bilawal