Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈین ہائی کمشنر بھی گلوکارعابدہ پروین کی گرویدہ ہوگئیں

کینیڈین ہائی کمشنر نے عظیم صوفی گلوکارہ سے ملاقات کی ہے
شائع 26 اگست 2022 10:46pm

پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی گلوکاری کی گرویدہ ہوگئیں۔

کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے عظیم صوفی گلوکارہ سے ملاقات کی، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ عابدہ پروین صوفی موسیقی میں کیا مہارت رکھتی ہیں۔ ان سے گانا سننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے مزید لکھا کہ انہیں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں عابدہ پروین کا گانا توجھوم پسند ہے۔

واضح رہے کہ صوفی گلوکارہ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں لوک گلوکارہ نصیبو لال کے ساتھ گیت تو جھوم گایا تھا جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا۔

Abida Parveen