Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ٹانک میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کئے بغیر چلے گئے

سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ان کی ہر ممکن مدد کریں گے
شائع 26 اگست 2022 05:40pm
محمود خان کو بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات دی  ہیں۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
محمود خان کو بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز

ٹانک: چیئرمیہن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان دورہ ٹانک کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کئے بغیر روانہ ہوگئے۔

سیلاب متاثرین کے مطابق عمران خان اور محمود خان کا دورہ محض صرف فوٹو سیشن کے لئے تھا، سیکڑوں متاثرین انتظار میں تھے کہ کوئی اعلان کیا جائے گا لیکن وہ ہم سے ملاقات کئے بغیر ہی چلے گئے۔

دوسری جانب عمران خان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ ٹانک پہنچے جہاں انہیں سیلاب سے ہونے والی تباہی کاریوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ان کی ہر ممکن مدد کریں گے جب کہ اس ضمن میں محمود خان کو بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

imran khan

Rain

flood victoms

kpk flood