Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ، 220.66 روپے پر بند

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا واضح اضافہ ہوا ہے
اپ ڈیٹ 26 اگست 2022 05:32pm
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔ فوٹو — فائل
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 220 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 1.03 روپے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 219 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

karachi

ڈالر

interbank

Open Market

dollar prices