Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شہبازشریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔
اپ ڈیٹ 26 اگست 2022 03:53pm
سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا، سابق وفاقی وزیر
سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا، سابق وفاقی وزیر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں، آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا، ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر عمران خان کے حق میں ہے جبکہ یہی تاخیر ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی۔

سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں پیشگوئیاں کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

pti

Shehbaz Sharif

Sheikh Rasheed

imran khan

Awami Muslim League