وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے تحریک انصاف کو خبردارکردیا
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ اسلام آباد ‘ٹیک اوور’ کرنے آئیں گے، تو ہم بھی ہاتھ پرہاتھ رکھے نہیں بیٹھے ہیں۔
آج نیوزکے پروگرام “فیصلہ آپ کا “میں میزبان عاصمہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورکے بیان پرسخت ردِعمل ظاہرکیا۔
علی امین گنڈا پورنے اپنے وائس نوٹ میں کہا تھا کہ ہم اسلام آباد کو ‘ٹیک اوور’ کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر یہ لوگ اسلام آبد کاگھیراؤ کریں گے، تو لاہور اور اور پشاور کا گھراؤ بھی کیا جاسکتا ہے، یہ لوگ کشمیر روڈ پر 15 ہزار لوگوں کو جمع کرسکتے ہیں، تو حکومت میں موجود جماعتوں کے بھی سپورٹرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد آنے والے 12 ، 14 ہزارافراد کا تو بندوبست کرسکتے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم بھی اپنی عوامی طاقت کے ذریعے 10 سے 12 ہزار لوگ نہیں لاسکتے، یہ سمجھتے ہیں ہم سوجائیں گے، یا ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہم ان سے بلیک میل نہیں ہوں گے یہ ان کی بھول ہے، جبکہ سیاست میں بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے، یہ عوامی طاقت کے ذریعے بیلک میل کریں توعوامی طاقت کے ذریعے ہی مقابلہ ہوگا۔
Comments are closed on this story.