Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

القاعدہ کے رہنما ظواہری کی لاش نہیں ملی ہے، طالبان ترجمان

امریکا ایمن الظواہری کی ہلاک کا دعوٰی کررہا ہے
شائع 26 اگست 2022 10:07am
تصویر: رائٹرز/فائل
تصویر: رائٹرز/فائل

طالبان کا کہنا ہے کہ انہیں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی لاش نہیں ملی ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ایمن الظواہری کی لاش نہیں ملی ہے لیکن امریکا نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما کو گزشتہ ماہ کابل میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا تھا۔

امریکی فضائیہ کی جانب سے ڈرون حملہ ایسے وقت کیا جب ایمن الظواہری اپنے ٹھکانے پر بالکونی میں کھڑا تھا۔

امریکی حکام کے بیان کے مطابق القاعدہ کے لیے یہ سب سے بڑا دھچکا ہے کیونکہ امریکی نیوی سیلز نے ایک دہائی قبل القاعدہ کے سربراہ قبل اسامہ بن لادن کو آپریشن کرکے ہلاک کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایمن الظواہری ایک مصری ڈاکٹرتھا، جو11 ستمبر2001 میں امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے عالمی سانحے میں ملوث تھا۔

afghanistan

Taliban

Ayman al-Zawahiri