Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدف کنول کا شہروز کیلئے محبت بھرا پیغام

میری زندگی کی محبت کو سالگرہ مبارک ہو، اداکارہ
شائع 25 اگست 2022 11:45pm

حال ہی میں بیٹی کی ماں بننے والی اداکارہ صدف کنول نے شوہر بہروز سبزواری کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اداکارہ صدف کنول نے انسٹاگرام پر شوہر شہروز سبزواری کی سالگرہ پر سیلفی تصویر شیئر کی جس میں انہیں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

صدف کنول نے لکھا کہ اگر میرے پاس صرف ایک گھنٹہ ہوتا یا مجھے ایک گھنٹہ دیا جاتا اس زمین پر محبت کرنے کے لیے توبھی میں آپ کو سے محبت کرتی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میری زندگی کی محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ‘سیدہ زہرا سبزواری’رکھا ہے۔

Sadaf Kanwal

Sharoze Sabzwari