Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکہ مکرمہ میں گرفتار 5 پی ٹی آئی کارکنان کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی

مقامی ہوٹل میں احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو گرفتارکیا گیا تھا۔
شائع 25 اگست 2022 10:07pm

مکہ مکرمہ کی عدالت نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ پاکستانیوں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنادی۔

مقامی ہوٹل میں احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو گرفتارکیا گیا تھا۔

پاکستانی اقامہ ہولڈرز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

پی ٹی آئی ارکان نے مقامی ہوٹل میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر احتجاج کیا تھا۔

سزا پانے والوں میں خواجہ حماد، عقیل شہزاد، غلام رسول چوہان، نواز خان اور خالد صالح عمر شامل ہیں۔

ملزمان نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی مہم چلائی اور سوشل میڈیا سائٹس پر احتجاجی نعرے بازی کی ویڈیوز وائرل کی گئیں۔

PTI workers

Arrested in Saudi Arabia