Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زندگی کیلئے انتہائی موزوں “سمندری سیارہ” دریافت

سیارہ مشہورِ زمانہ ایکشن فلم "واٹر ورلڈ" سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے۔
شائع 25 اگست 2022 08:57pm

سائنس دانوں نے 100 نوری سال کے فاصلے پر ایک “سمندری سیارہ” دریافت کیا ہے جو کیون کوسٹنر کی 1995 کے بعد کی ایکشن فلم “واٹر ورلڈ” سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا، زمین سے 100 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور مکمل طور پر پانی کی ایک موٹی تہہ سے ڈھکی ہوئی ہے، جو مشتری اور زحل کے چند چاندوں کی طرح ہے۔

 مشہور زمانہ فلم واٹر ورلڈ کا ایک منظر
مشہور زمانہ فلم واٹر ورلڈ کا ایک منظر

یہ زمین سے حجم اور کمیت میں قدرے زیادہ ہے اور اپنے ستارے سے زندگی کو سہارا دینے کیلئے مطلوبہ دوری واقع ہے۔

محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دریافت کیا کہ TOI-1452 b ڈریکو برج میں واقع ایک بائنری سسٹم میں دو چھوٹے ستاروں میں سے ایک کے گرد چکر لگانے والا سیارہ ہے۔

 تصویر بزریعہ iREx
تصویر بزریعہ iREx

ٹیم کی قیادت چارلس کیڈیوکس نے کی، جو یونیورسٹی ڈی مونٹرالے میں پی ایچ ڈی کے طالب علم اور انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ آن ایگزوپلینٹس (iREx) کے رکن تھے۔

Exoplanet

Ocean Planet