Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا حکم

شاہ سلمان کی جانب سے جاری حکم نامے میں پاکستان کی معیشت اور عوام کی مدد کا اعادہ کیا گیا ہے۔
شائع 25 اگست 2022 08:08pm

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

شاہ سلمان کی جانب سے جاری حکم نامے میں پاکستان کی معیشت اور عوام کی مدد کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ حکم نامہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد جاری کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Bilawal Bhutto Zardari

Shah Salman Bin Abdul Aziz

Investment in Pakistan