وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا
ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے قوم سے خطاب اپریل 2022 میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ، وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔
کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے اپنی بیروزگاری اور مسائل کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے، ستمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے لئے فنڈنگ روک دی تھی،عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ختم ہوگئی تھی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.