Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ‘پٹھان’ میں جان ابراہم کا پہلا لُک دیکھیں

فلم پٹھان اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائیگی
شائع 25 اگست 2022 06:54pm

بالی ووڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ سے جان ابراہم کا پہلا لک جاری کردیا گیا ہے، شاہ رخ خان نے جان کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

فلم پٹھان میں جان ابراہم کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ یہ بہت دمدار ہے اور بہت زبردست نظر آنے والا ہے۔ 25 جنوری کو فلم پٹھان آپ کے قریبی سنیما گھروں میں ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔

دوسری جانب جان ابراہم نے فلم پٹھان میں اپنی پہلی جھلک کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ زندگی بھر کا مشن شروع ہونے والا ہے اس فلم کی ریلیز کے ساتھ ہم یش راج فلمز کے 50 ویں سالگرہ منائیں گے۔

ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی جس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان کا مختصر کردار بھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کے ساتھ فلم ‘ڈنکی’ سائن کی ہے اور اس کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی ہے یہ ایک سوشل ڈرامہ کامیڈی فلم ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک سردار کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

Shahrukh Khan

pathan

John Abraham