Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کیلئے استعمال ہوئے، جن سے بھاری رقوم پاکستان آئیں.
شائع 25 اگست 2022 05:03pm

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تین مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کیلئے استعمال ہوئے، جن سے بھاری رقوم پاکستان آئیں۔

ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔

ایف آئی نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے جواب کے لیے طلب کرلیا ہے۔

طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

FIA

pti foreign funding case

Arif Naqvi

Tariq Shafi