Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک کا بنا فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز والے نئے بلوں کے اجراء کا اعلان

کے الیکٹرک کراچی کے غریب عوام کو سکھ کا سانس لینے کا ایک چھوٹا سا موقع فراہم کیا ہے۔
شائع 25 اگست 2022 04:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کے الیکٹرک کراچی کے غریب عوام کو سکھ کا سانس لینے کا ایک چھوٹا سا موقع فراہم کیا ہے۔

کے الیکٹرک نے 200 یا اس سے کم یونٹ والے رہائشی صارفین کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز منہا کر دیئے۔

بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ 200 یونٹس سے کم استعمال والے رہائشی صارفین کے بلوں کا اجراء 26 اگست سے ہوگا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد ترمیم شدہ بلوں میں ادائیگی کی آخری تاریخ 30 اگست ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین ترمیم شدہ بل کے لئے قریبی کسٹمرز کئیر سنٹر میں رابطہ کریں، کسٹمر کئیر سینٹرز جمعہ اور ہفتہ رات 8 بجے تک کھلیں گے۔

متعلقہ صارفین کے لئے اتوار کو کسٹمرز کئیر 5 بجے تک کھلے ہوں گے۔

karachi

K-Electric

Fuel adjustment charges

New Bills