Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کی تنقید کا جواب دے دیا

فواد چوہدری نے کہا مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں
شائع 25 اگست 2022 01:28pm
مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری، تصویر فائل
مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری، تصویر فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان اپنے سخت ردعمل کا اظہارکردیا۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “مولانا کا بیان دیکھیئے اس میں چھپی مایوسی تھکن اورشکست کا ادراک ہو رہا ہے”۔

عمران خان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف غلط کیس بنایا گیا، جبکہ انسدادد ہشتگردی کا مقدمہ بنتا ہی نہیں تھا، مقدمے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائرکریں گے۔

صدرجمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بیان پرتنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل مولانا فضل الرحمان ڈرے ہوئے نظرآرہے تھے، وہ مذہبی کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ حکومت سے 10 ستمبر تک جان چھوڑا لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاستی ادارے عمران خان کے حوالے سے شدید دباؤ کا شکار ہیں، اداروں نے کارروائی نہ کی تو جے یو آئی اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

fawad chaudhry

imran khan

Molana Fazal ur Rehman