Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زندگی چھوٹی ہے، ہر بال کو شاندار بنائیں

اداکارہ صبور علی کا نیا ہئیر کٹ مداحوں کو بھا گیا
شائع 24 اگست 2022 11:35pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کا نیا فرینج ہئیر کٹ مداحوں کو پسند آگیا ۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں راشد سیلون میں ہیئر ڈریسر سے نیا ہئیر کٹ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

صبور علی اپنے اس نئے ہئیر کٹ سے کافی خوش نظر آ رہی ہیں اور ویڈیو میں انہیں پوز دیتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ زندگی چھوٹی ہے، ہر بال کو شاندار بنائیں۔

صبور علی کے نئے ہئیر کٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ فرینج ہئیر کٹ پاکستان کی کئی نامور اداکارئیں بنواچکی ہیں جن میں خود صبور کی بہن سجل علی سمیت سارہ خان، ماہرہ خان ، علیزے شاہ اور مہوش حیات کے علاوہ دیگر نے شامل ہیں ۔ ،

Saboor Aly