Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

آج تک خود اپنا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا، اداکارہ نادیہ افگن

ہمیشہ کام کو اپنی پوری محنت سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اداکارہ
شائع 24 اگست 2022 10:46pm

پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے آج تک خود اپنا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا۔

نادیہ افگن نے انسٹا گرام پر مداح کی جانب سے ایڈٹ کی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جو ان کے ڈرامے ‘سنو چندا’ سے نادیہ افگن کے کردار ‘شہانا’ کے دلچسپ اور مزاحیہ انداز کی جھلکیوں پر مبنی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ آپ سب کے لیے حیران کُن بات ہو سکتی ہے لیکن میں نے آج تک ‘سنو چندا’ نہیں دیکھا، بس آج ہی اس ویڈیو میں اس ڈرامے کے کچھ حصّے دیکھے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں نے اپنا کوئی ڈرامہ کبھی نہیں دیکھا، جب بھی کوئی ہدایت کار کسی سین کے بعد مجھ سے پوچھتا ہے کہ میں اپنا سین دیکھنا چاہتی ہوں تو میں ہمیشہ دیکھنے سے منع کر دیتی ہوں۔

نادیہ افگن نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ کام کو اپنی پوری محنت سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میں اپنا کام خود کبھی دیکھ نہیں سکتی۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ آج جب یہ کلپ دیکھا تو میں خود ہنس دی اور پہلی بار میں نے یہ سوچا کہ میرا شاہانہ کا کردار برا نہیں تھا اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس کے لیے اچھا کام کیا۔

نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ ڈرامہ سیریل ‘سنو چندا 2’ کو ریلیز ہوئے 3 سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن اب بھی روزانہ اُنہیں اس ڈرامے کے حوالے سے مداحوں کے پیار بھرے پیغامات موصول ہوتے ہیں، میں نے یقیناً پھر اچھا کام کیا ہے جو اتنا پیار اور عزت مل رہی ہے اور اس کے لیے میں دل سے شکر گزار ہوں۔

Nadia Afghan