Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ بھٹ کا مذاق اُڑانے پر رنبیر کپور نے معافی مانگ لی

انہوں نے اپنی حاملہ اہلیہ کے بڑھتے وزن پر مزاق کیا تھا
شائع 24 اگست 2022 09:59pm

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے حمل کے متعلق مذاق اُڑانے پر معافی مانگ لی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک حالیہ لائیو سشین میں رنبیر نے حمل کی وجہ سے عالیہ کے وزن میں ہونے والے اضافے پر تبصرہ کیا تھا جس کی ویڈیو نے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازعہ کو جنم دے دیا۔

تاہم اب رنبیر کپور نے انڈین شہر چنئی میں اپنی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے دوران پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے جسم کے بارے میں مذاق کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

رنبیر کپور نے کہا ہے کہ پہلے تو یہ کہ میں اپنی اہلیہ سے بہت پیار کرتا ہوں، یہ ایک مذاق تھا جو شاید مزاحیہ نہیں بن سکا میری یہ نیت نہیں تھی۔

عالیہ کے بارے میں اپنے تبصرے پر رنبیر نے کہا کہ میں واقعی میں ہر اس شخص سے معافی چاہتا ہوں جو اس مذاق سے ناراض ہوئے ہوں یا انہیں یہ برا لگا ہو۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے عالیہ سے اس بارے میں بات کی جو اس پر ہنسنے لگی اور انہیں اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

رنبیر نے کہا کہ مجھے مذاق کرنا نہیں آتا ہے اس لیے کبھی کبھی یہ مجھ پر ہی بھاری پڑ جاتا ہے اس لیے اگر میں نے کسی کو تکلیف پہچائی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

ranbir kapoor

Aliya bhatt