Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنا افسوسناک ہے: سراج الحق

یہ لوگ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
شائع 24 اگست 2022 09:43pm
سراج الحق (فوٹو: فائل)
سراج الحق (فوٹو: فائل)

بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

دھرنا کے شرکا سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا بارش کے باعث الیکشن ملتوی کرنا افسوسناک ہے، یہ لوگ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں سیلاب کے باعث بری صورتحال ہے، میں اندرون سندھ میں ہوں لیکن میں نے یہاں انتظامیہ کا کوئی بندہ نہیں دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بناء تاریخ بتائے الیکشن ملتوی کرنا افسوسناک ہے اور ائین کی خلاف ورزی ہے ملک میں مارشل لاء یہ سیاسی نظام نہیں بلکہ صرف اسلامی نظام حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جماعت اسلامی کی کراچی میں حکومت ہوگی ، شہر میں امن مساوات اور نوجوانوں کے پاس روزگار ہوگا۔

local bodies election

karachi

Jamat e Islami