Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلابی ریلے نے صحبت پور میں تباہی مچا دی

سیلابی ریلا لوگوں کے مال مویشی اور اناج سب کچھ بہا کر لے گیا ہے، ہر طرف اجڑے ہوئے گھر نظر آرہے ہیں.
اپ ڈیٹ 24 اگست 2022 09:29pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے نے بلوچستان کے شہر صحبت پور میں تباہی مچا دی۔

سیلابی ریلا لوگوں کے مال مویشی اور اناج سب کچھ بہا کر لے گیا ہے، ہر طرف اجڑے ہوئے گھر نظر آرہے ہیں، سیلاب متاثرین سڑک کنارے کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

سیلاب سے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو جو امداد، ٹینٹ اور راشن دیا جارہا ہے ان کی تعداد نا ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے متاثرین حکومت سے نالاں ہیں۔

متاثرین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اس مشکل گھڑی میں ٹینٹ خوراک اور ادویات مہیا کی جائیں۔

PDMA

Balochistan flood

Sohbatpur