Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: بھارتی گلوکار پاکستانی بچے کی آواز کے دیوانے ہوگئے

میری خواہش ہے کہ عرشمان نعیم کی آواز ریکارڈ کر لوں، گلوکار
شائع 24 اگست 2022 06:43pm

بھارتی گلوکار بی پراک نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے پاکستان کے ننھے گلوکار عرشمان نعیم کی آواز کی تعریف کی ہے۔

عرشمان نعیم کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے جس نے بھارتی گلوکار بی پراک کے گیت من بھریا کو گا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔

جس کے بعد بھارتی گلوکار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عرشمان نعیم کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ عرشمان کی آواز بہت ہی کمال کی ہے، یہ قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں ، آپ کی خوبصورت آواز کے باعث آپ کا مستقبل تابناک ہوگا۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عرشمان نعیم کی آواز ریکارڈ کر لوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سجل علی نے عرشمان کی گلوکاری کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ان کی خوب تعریف بھی کی۔

موسیقی

B praak