Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرویوین رچرڈز پاکستان جونیئر لیگ کے لیے مینٹور مقرر

سرویوین رچرڈز سے قبل سابق کپتان جاوید میانداد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا جاچکا ہے۔
شائع 24 اگست 2022 05:25pm
دونوں عظیم کھلاڑی جونیئرلیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دونوں عظیم کھلاڑی جونیئرلیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سرویوین رچرڈز کو پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے لیے مینٹور مقرر کردیا۔

سرویوین رچرڈز سے قبل سابق کپتان جاوید میانداد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا جاچکا ہے۔

دونوں عظیم کھلاڑی جونیئرلیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

ویوین رچرڈزکا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کے ساتھ کام کرکے پرانی یادیں تازہ کریں گے۔

ادھر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ویوین رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ،ان کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا۔

قومی ٹیم کے لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہو گا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔

pakistan junior league

Javed Miandad

Sir Vivian Richards

Mentor