Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی نااہلی سے متعلق پی ڈی ایم کی درخواست خارج

یہی معاملہ الیکشن کمیشن میں پہلے سے زیر سماعت ہے، ریمارکس
اپ ڈیٹ 24 اگست 2022 04:52pm
یہی معاملہ الیکشن کمیشن میں پہلے سے زیر سماعت ہے، ریمارکس تصویر فائل
یہی معاملہ الیکشن کمیشن میں پہلے سے زیر سماعت ہے، ریمارکس تصویر فائل

الیکشن کمیشن نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قراردینے کے لئے دائر درخواست کوغیرمؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت 4 رکنی بینچ نے پی ڈی ایم کی درخواست پرعمران خان کو نااہل قرار دینے کی سماعت کی۔

درخواست گزارکی جانب سے آج کی سماعت میں کوئی پیش نہیں ہوا، جبکہ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

بیرسٹرگوہرنے استدعا کی کہ اسی معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا بھیجا گیا پہلے ہی زیر سماعت ہے، یہ درخواست غیر مؤثر قراردی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے بھی اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہی کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی جانب سے توشہ خانہ درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے اسے خارج کردیا۔

پس منظر

عمران خان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بیرسٹر محسن نواز رانجھا نے آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس دائرکیا تھا۔

ریفرنس کے مطابق “ سرکاری توشہ خانہ سے تحائف خریدنے کے باوجود عمران خان نے انہیں الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والے اثاثہ جات کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، لہذاٰ وہ بددیانت ہیں، انہیں آرٹیکل 62 ون (ایف) کے تحت نااہل قرار دیا جائے“۔

ریفرنس اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی وساطت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کوبھجوایا گیا۔

pti

PDM

imran khan

toshakhana case