Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محبت کی آگ میں جلتے نوجوان نے منگیتر کے اسکول کو آگ لگا دی

منگیتر امتحان میں کامیاب نہ ہو پائی تو محبت کی آگ میں جلتے نوجوان نے اسکول کو ہی آگ لگا دی
شائع 24 اگست 2022 11:25am
تصویر: گلف نیوز
تصویر: گلف نیوز

مصر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی منگیتر امتحان میں کامیاب نہ ہو پائی تو محبت کی آگ میں جلتے نوجوان نے اسکول کو ہی آگ لگا دی، مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مصر کی غربیہ گورنریٹ پولیس کے مطابق اس شخص کو مزید تفتیش کے لیے چار دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اسکول میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فوجداری تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جبکہ مصری شہری دفاع نے آگ پر قابو پالیا۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم پرنسپل اور اساتذہ کے علاوہ طلباء کی فائلوں سمیت دو کمرے تباہ ہو گئے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس شخص کی منگیتر حال ہی میں تعلیمی سال میں ناکام ہوئی ہے۔ پوچھ گچھ پر ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے اسکول کو آگ لگانے کا اعتراف کیا۔

egypt fire

School Fire

Fail in Exam