Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمانت منسوخ ہوئی تو عمران خان کی گرفتاری مجبوری ہوگی، رانا ثناء اللہ

ہوسکتا ہے سیٹلائٹ فون سے چھ ماہ قبل بھارت سے رابطے کئے گئے ہوں، رانا ثناء اللہ
شائع 24 اگست 2022 09:37am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ فیصلہ ہوگیا تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا، ان کی ضمانت منسوخ ہوئی تو گرفتاری مجبوری ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازگل نے مان لیا ہے انہوں نے پرچے سے پڑھ کر بیان دیا تھا۔

شہباز گِل کے کمرے سے برآمد ہونے والے سیٹلائٹ فون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے سیٹلائٹ فون سے معلوم ہوجائے گا کہ کن کن لوگوں سے بات کی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیٹلائٹ فون سے چھ ماہ قبل بھارت سے رابطے کئے گئے ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد اور جنسی حملے کا بیانیہ ان کا فراڈ ہے۔

Rana Sanaullah

shahbaz gill

Imran Khan Arrest

Satellite Phone